باغبانپورہ سے ڈیڑھ سالہ بچہ اغوا، پولیس تاحال سراغ نہ لگا سکی

01-03-2026

(لاہور نیوز) باغبانپورہ سے ڈیڑھ سالہ بچہ اغوا ہو گیا۔

پولیس  نے بچے کے والد اسلم یعقوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی، تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈیڑھ سالہ امیر حسین گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک لاپتا ہو گیا، بچے کے والد کے مطابق امیر حسین اپنے والدین کے ساتھ نانی کے گھر آیا ہوا تھا اور وہ ان کا اکلوتا بیٹا اور دو بہنوں کا بھائی ہے۔ لواحقین  نے پولیس سے جلد از جلد بچے کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔