پنجاب میں شرحِ خواندگی کے لحاظ سے درجہ بندی، لاہور کا تیسرا نمبر

01-03-2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں شرحِ خواندگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی جاری کر دی گئی۔

پاکستان بیورو آف شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اضلاع کی شرحِ خواندگی کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئیں، مری 84.3 فیصد کے ساتھ صوبے میں سب سے زیادہ شرحِ خواندگی والا ضلع ہے، جبکہ راولپنڈی 83.2 فیصد، جہلم 82.1 فیصد، گوجرانوالہ 81.2 فیصد اور لاہور 80.7 فیصد کے ساتھ ٹاپ فائیو میں شامل ہیں، لاہور کی شرحِ خواندگی 79 فیصد ریکارڈ کی گئی جو صوبائی اوسط سے کافی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد میں شرحِ خواندگی 68.7 فیصد، ملتان میں 60.2 فیصد جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع، خاص طور پر راجن پور میں صرف 36.1 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو صوبے میں سب سے کم ہے، رپورٹ میں شہری اور دیہی اضلاع کے درمیان تعلیمی ترقی میں واضح فرق بھی نمایاں کیا گیا ہے۔