سرکاری سکولوں سے فی طالب علم لاگت کی تفصیلات طلب

01-03-2026

(ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں سے ہر طالب علم پر آنے والی لاگت کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

اس حوالے سے جاری مراسلے کے مطابق یکم جولائی 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک کا مکمل اور تصدیق شدہ ڈیٹا فراہم کرنا لازم ہو گا۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائرسیکنڈری سکولوں سے الگ الگ ڈیٹا طلب کیا گیا ہے، جبکہ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفاتر کی تنخواہیں اس حساب میں شامل نہیں کی جائیں گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ہر صورت پانچ جنوری تک مطلوبہ ڈیٹا جمع کروائیں، مراسلے کے مطابق تاخیر یا نامکمل ڈیٹا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہو گا۔