سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کی ریسیپشن،تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

01-03-2026

(لاہور نیوز) 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے اہم رکن سابق لیجنڈری لیگ سپنر مشتاق احمد نے اپنی دوسری بیٹی کو بھی رخصت کر دیا، جس کی تصاویر سامنے آگئیں۔

گزشتہ برس اپنی بڑی بیٹی حبیبہ کی شادی کے بعد اس سال انہوں نے اپنی چھوٹی بیٹی نوال کی شادی بھی خوش اسلوبی سے انجام دی۔ مشتاق احمد کی بیٹی نوال کی شادی بصیرم خان کے ساتھ ایک شاندار اور پُروقار تقریب میں ہوئی، جس کا اہتمام خود مشتاق احمد اور ان کے اہلِ خانہ نے کیا۔   دلہن نے آئس بلیو اور سلور رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جبکہ دلہا نے نفیس ٹو پیس سوٹ پہنا۔ تقریب میں انضمام الحق، معین خان اور مصباح الحق سمیت کرکٹ حلقوں کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ تقریب خوشی، محبت اور خوبصورتی کا حسین امتزاج تھی۔