لاہور: فیکٹری ورکرز خواتین سے لوٹ مار کرنیوالا گینگ گرفتار
01-02-2026
(لاہور نیوز) فیکٹری ورکرز خواتین سے لوٹ مار کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار، چوکی انچارج ہلوکی نے ٹیم کے ہمراہ خیابان امین سے گروپ ملزمان کو گرفتار کیا۔
چوکی انچارج ہلوکی کا کہنا تھا کہ ملزمان فیکٹری سے گھر واپس جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرتے تھے اور گن پوائنٹ پر موبائلز و نقدی اور دیگر سامان چھین لیتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے رات گئے مختلف شاہراہوں پر سنیچنگ کی وارداتیں کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے تاہم ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔