فائیو جی سپورٹ کرنے کیلئے موبائل فونز کی اپگریڈیشن کا فیصلہ
01-02-2026
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شیزا فاطمہ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہونے جارہی ہے، کوشش ہے بہتر سے بہتر کنڈیشنز پر فائیو جی کی نیلامی کریں۔
انہوں نے کہا کہ سپیکٹرم آکشن سات بینڈز پر ہورہی ہے۔ پانچ بینڈز ایسے ہیں جن پر پاکستان میں پہکی بار نیلامی ہورہی ہے، 2 بینڈز پہلے نیلام ہوچکے ہیں، پاکستان میں فائیوجی سپورٹڈ موبائل بہت کم ہیں جبکہ اس کیلئے موبائل فونز کی اپ گریڈیشن پر بھی کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فائیو جی آکشن کے چھ مہینے کے بعد آپ کو انٹرنیٹ سسٹم میں واضح بہتری آئے گی، یوفون اور ٹیلی نار مرجر کے بعد ملک میں تین کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ ایم وی این او کے آنے سے مزید کمپنیاں آئیں گی۔ ایم وی این او کے آنے سے سرمایہ کاری بھی آئے گی۔ شیزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان ایم وی این او کی مارکیٹ کا حصہ بننے جارہا ہے، پی ٹی اے نے ڈسٹرکٹ لیول پر فائبرائزیشن کی منظوری دیدی ہے، اب کیبل آپریٹرز بھی سی ویس لائسنس لے کر آپ تک انٹرنیٹ پہنچا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ہم 3 سب میرین کیبلز پاکستان میں لائے ہیں جو ملک میں انٹرنیٹ کی بہتری کیلئے ہمارے عزم کا ظاہر کرتا ہے۔