ان لینڈ ریونیو سروس کے چار افسران کے تقرر و تبادلے

01-02-2026

(لاہور نیوز) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے چار افسران کےتقرر و تبادلے کر دیئے۔

گریڈ 18 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ حسین احمد کو آر ٹی او بہاولپور مقرر کیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ زاہد محمود کو  ریجنل ٹیکس آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ مبشر کو کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد  بھیج دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ عبد الباسط کو ایل ٹی او لاہور رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ فضل حمید کو آر ٹی او پشاور رپورٹ کرنے  کی ہدایت ملی ہے۔