داتا دربار توسیعی پراجیکٹ کیلئے 22 کنال اراضی واگزار کرانے کا فیصلہ

01-02-2026

(ویب ڈیسک) داتا دربار توسیعی پراجیکٹ کیلئے 22 کنال اراضی واگزار کرائی جائے گی، محکمہ اوقاف نے اراضی ایکوائر کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی متبادل جگہ ،شفٹنگ چارجز کی بروقت ادائیگی کی ذمہ دار ہو گی، مجاورین کو موضع باگڑیاں میں رقبہ کی الاٹمنٹ کی ذمہ دار کمیٹی ہو گی۔ مجاورین کو داتا دربار ہسپتال میں 3 کنال ایک مرلہ رقبہ کی الاٹمنٹ کمیٹی کروائے گی، شفٹنگ چارجز سمیت دیگر تمام امور بھی کمیٹی کے سپرد کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر سٹیٹ و فنانس اوقاف خالد محمود سندھو کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کر دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ ضلعی انتظامیہ سے گریڈ 17کے آفیسر بھی کمیٹی کے ممبر مقرر کئے گئے ہیں، ایس ڈی او سول داتا دربار اور مینجر اوقاف داتا دربار کو بھی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔