سال 2025 میں لاکھوں افراد آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے: ڈی آئی جی ٹریفک
01-02-2026
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی سربراہی میں ٹریفک پولیس جدت کی جانب گامزن ہے۔
ترجمان کے مطابق سال 2025 میں 51 لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنسنگ سہولیات استعمال کیں، 38 لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن لرنر لائسنس حاصل کئے، 12 لاکھ سے زائد نے لرنر اور ریگولر لائسنس کی آن لائن تجدید کروائی جبکہ 10ہزار سے زائد شہریوں نے ڈپلیکیٹ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا۔ ترجمان کے مطابق 4500 سے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے انٹرنیشنل لائسنس آن لائن رینیو کروایا، 50 لاکھ سے زائد شہریوں نے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے ہدایت کی کہ قطاروں، موسم کی شدت سے بچنے کیلئے آن لائن پورٹل استعمال کریں، شہری آن لائن پورٹل سے لرننگ، تجدید ،ڈپلیکیٹ لائسنس حاصل کریں۔