اگلے تعلیمی سال میں صرف نویں جماعت کی ایک کتاب تبدیل ہو گی

01-01-2026

(لاہور نیوز) لاہور میں کتابوں کی تبدیلی کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کر لیا گیا۔

اگلے تعلیمی سال کیلئے پیکٹا کی جانب سے اہم اعلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام جماعتوں کے بجائے صرف ایک کلاس کی کتاب تبدیل کی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق اگلے تعلیمی سال میں صرف نویں جماعت کی کتاب میں تبدیلی کی جائے گی اور وہ بھی صرف کمپیوٹر مضمون کی کتاب ہو گی، دیگر مضامین اور جماعتوں کی کتابیں تبدیل نہیں کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پہلی جماعت سے نویں جماعت تک کی کتابوں میں تبدیلی کی تجویز زیر غور تھی، تاہم پبلشرز کی جانب سے فیصلے کی مخالفت کے بعد اس میں نظرثانی کی گئی۔