اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم
01-01-2026
(لاہور نیوز) اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، کمیٹی یونیورسٹیوں اور کالجز میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔ کمیٹی کی کنوینئر شپ ڈائریکٹر کالجز لاہور احسن مختار کو سونپی گئی ہے، جبکہ کمیٹی چار اراکین پر مشتمل ہو گی۔ کمیٹی یونیورسٹیوں اور کالجز میں کیمپس سکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے گی، سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی سفارش بھی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلبہ، اساتذہ اور عملے کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بغیر کسی خوف کے جاری رہ سکیں۔