پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار کا انتظام سنبھال لیا

01-01-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ٹیلی نار کا انتظام سنبھال لیا۔

صدر و سی ای او پی ٹی سی ایل حاتم بامطرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار اب پی ٹی سی ایل کے ایک حصے کے طور پر شامل ہوگیا ہے۔ یہ پی ٹی سی ایل اور پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹرکیلئے اہم سنگ میل ہے،ہم صارفین کو  سہولت ، بلا تعطل اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے پر توجہ دیں گے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے باضابطہ طور پر ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھالنے کے بعد پاکستان میں ڈیجیٹل اور انقلابی تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ یاد رہے رواں سال اکتوبر میں مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دے دی تھی۔