پاکستانیوں کولاہور نیوز کی جانب سےنیا سال 2026 مبارک!
01-01-2026
(لاہورنیوز) پاکستان میں نئے سال 2025 کا آغاز ہوگیا،لاہور نیوز کی جانب سے تمام اہل وطن کو نئے سال کی مبارکباد۔
ملک بھر میں نئے سال کا استقبال مختلف مقامات پر آتش بازی کر کے کیا گیا، کراچی ، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوا جس سے آسمان جگمگا اٹھا جبکہ عوام نے نئے سال سے نئی امیدیں باندھ لیں اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور،اسلام آباد ، راولپنڈی ، ملتان ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور غل غپاڑہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے نیو ائیر نائٹ پر صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیاہےلاہور سمیت صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ 419 انسپکٹرز، 1267 سب انسپکٹرز، 2189 اے ایس آئیز، 1408 ہیڈ کانسٹیبلز اور 16977 کانسٹیبلز و دیگر اہلکار ڈیوٹی پر مامور، لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں، ہلڑ بازی، خواتین اور شہریوں کو تنگ کرنے والے شرپسند عناصر حوالات جائیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، شہری ون ویِلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں۔