سگیاں پل کے قریب ہیلپر اپنے ہی ٹرک کے نیچے کچلا گیا
12-30-2025
(لاہور نیوز) سگیاں پل کے قریب ہیلپر اپنے ہی ٹرک کے نیچے کچلا گیا۔
حادثے میں شکر گڑھ کا رہائشی 21 سالہ رفیع اللہ موقع پر دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق ٹرک ریورس کراتے ہوئے رفیع اللہ حادثے کا شکار ہوا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔