بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
12-29-2025
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن کل ہے، پی ٹی آئی نے چھ وکلارہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی۔
فہرست میں سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر خان، اور طاہر سلطان کے نام شامل ہیں جبکہ ملک شجاعت جندراں، محمد مدثر اور احمد ندیم گورائیہ کے نام شامل ہیں۔ وکلاء رہنما منگل (30 دسمبر 2025) کو بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئیں گے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کیلئے کل اڈیالہ جیل آئیں گی، اس کے ساتھ ساتھ بشری بی بی کے فیملی ممبران بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔