گرین ٹاؤن: ٹریفک حادثہ میں 2 سالہ بچہ جاں بحق، والدین زخمی

12-29-2025

(لاہور نیوز) گرین ٹاون کے ٹریفک حادثہ میں 2 سالہ بچہ جاں بحق ، ماں باپ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خاتون کا دوپٹہ موٹرسائیکل میں آنے کے باعث موٹرسائیکل گرنے کے باعث 2 سالہ عیسٰی جاں بحق ہو گیا جبکہ صوبیہ اور نوید زخمی ہوئے۔ ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، بچے کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔