لاہور میں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ وپتنگ بازی کیخلاف آپریشن، درجنوں گرفتاریاں
12-28-2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ وپتنگ بازی کیخلاف آپریشن کے دوران درجنوں ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے 61 ملزمان گرفتار کیے گئے، ترجمان نے بتایا کہ ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈسے 56 ون ویلرزگرفتار کیے گئے۔ اس کے علاوہ پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث5ملزمان کو فیکٹری ایریا، شیراکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئی، جس کے بعد ملزموں کو نصیر آباد، غالب مارکیٹ، ہربنس پورہ، کوٹ لکھپت و دیگر کے حوالے کر دیا گیا، ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گے۔