لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کے باعث بند کر دی گئی

12-28-2025

(لاہور نیوز) لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کےباعث بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے ک مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث بند کردی گئی، ترجمان نے کہا کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کیلئے بند کیا جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔