گھٹنے کی انجری، شاہین آفریدی مشکلات کا شکار

12-28-2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے۔

بگ بیش لیگ میں بریسین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین آفریدی زخمی ہو گئے۔ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انہیں گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی۔ اس انجری کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا، رپورٹ کے مطابق انجری کی نوعیت ایم آر آئی سکین کے بعد واضح ہوگی۔ ہو سکتا ہے کہ اس انجری کی وجہ سے شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے بقیہ میچ نہ کھیل سکیں، صورتحال طبی رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد واضح ہو گی۔ یاد رہے کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور حارث رؤف کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔