برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 8 روپے کمی

12-28-2025

(لاہور نیوز) مارکیٹ میں برائلرگوشت کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔

برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔ زندہ برائلر کا فارمی گیٹ ریٹ365روپےفی کلومقرر کیا گیا،زندہ برائلر تھوک ریٹ  379 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر پرچون ریٹ 393روپے فی کلو مقرر ہے۔ برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 569 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے تاہم شہر میں برائلر گوشت کی فروخت سے متعلق اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری  ہے۔ دکانداروں کی جانب سے گوشت سرکاری قیمت کے برعکس فروخت کیا جا رہا ہے۔