شاہین آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار

12-27-2025

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاہین آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انجری کی نوعیت کا حتمی اندازہ ایم آر آئی کے بعد ہی ہو سکے گا۔ اس انجری کے باعث شاہین آفریدی کے بگ بیش لیگ کے بقیہ میچز سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹیم انتظامیہ اور شائقین کرکٹ کی نظریں طبی رپورٹس پر مرکوز ہیں۔