میو ہسپتال میں زیر علاج دو مریضوں کے لیب ٹیسٹ میں منکی پاکس کی تصدیق

12-27-2025

(لاہور نیوز) لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین، مرض ایک شخص سے دوسرے کو منتقل ہونے لگا۔

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہو گیا، منکی پاکس شہر کے اندر ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہونے لگا۔ لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج دو مریضوں کے لیب ٹیسٹ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، 40سالہ صفیہ، 45 سالہ محمد آصف منکی پاکس میں مبتلا پائے گئے۔ منکی پاکس کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود  کسی ہسپتال میں قرنطینہ وارڈ کا بندوبست کیا گیا نا ہی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ تاحال منکی پاکس کے مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کا انتظام کر سکا۔