سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
12-27-2025
(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، گڑھی خدا بخش میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ خاتون اول آصفہ بھٹو نے گڑھی خدابخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ، وزیر داخلہ سندھ ضیا ءلنجار و دیگر رہنما بھی گڑھی خدا بخش پہنچ گئے، شہدا ءکے مزاروں پر حاضری دی، جیالوں نے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ میئر سکھر کی قیادت میں پیدل قافلہ گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر مملکت آصف زرداری گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر جیالوں کی آمد بھی جاری رہی، فاتحہ خوانی کی۔