سٹوڈنٹس کو کیریئر کے انتخاب کیلئے رہنمائی دینے کا فیصلہ

12-26-2025

(لاہور نیوز) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن نے کلاس 8 سے بی ایس سطح تک کے سٹوڈنٹس کیلئے کیریئر کونسلنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پروگرام کے تحت طلبہ کو کیریئر گائیڈنس سروس فراہم کی جائے گی اور پیشہ ورانہ کونسلنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے متعلقہ کمپنیوں کے کنسورشیم کے ساتھ معاہدہ طے کیا گیا ہے، نفسیاتی ٹولز کے ذریعے طلبہ کی دلچسپی اور صلاحیتوں کی شناخت کی جائے گی۔ طلباء کو اعلیٰ تعلیم، وظائف اور تکنیکی کیریئر کے مواقع سے آگاہی بھی دی جائے گی، یہ خدمات دو سال کے عرصے میں فراہم کی جائیں گی، ایف ڈی ای کے ماسٹر ٹرینرز کے ایک گروپ کو بھی تربیت دی جائے گی۔