پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ کر لیا

12-26-2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کم آمدن والے اساتذہ کے لیے گورنمنٹ نے ان کی اچھی کارکردگی پر ہزاروں روپے دینے کا فیصلہ کر لیا، پرائمری، ایلمینٹری، ہائی اور ہائیرسکینڈری سکولوں کے اساتذہ کو اچھی کارکردگی پر 5 ہزار سے 15 ہزار 500 روپے الاؤنس دیا جائیگا۔ پرائمری سکولز کے اساتذہ کو اچھی پرفامنس پر 5 ہزار الاؤنس ملے گا، ایلمینٹری سکولز کے اساتذہ کو 7500، ہائی سکول اساتذہ کو 10 ہزار ملیں گے، ہائیر سکینڈری سکولز کے اساتذہ کو 12,500 الاؤنس ملے گا۔ محکمہ تعلیم کا مؤقف ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے الاؤئنس دینے کا فیصلہ کیا، الاؤنس سے سکولوں کا رزلٹ بھی بہتر ہو گا۔