پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1752 پوائنٹس کا اضافہ
12-26-2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 1752 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 72 ہزار 582 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا۔انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 72 ہزار 582 اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار146 رہی۔ایکسچینج میں 78 کروڑ شیئرز کا کاروباری حجم 37 ارب روپے سے زائد رہا۔