لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 2025 کا رزلٹ کل جاری ہو گا
12-26-2025
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کل باضابطہ طور پر جاری کئے جائیں گے۔
سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر رزلٹ کا اعلان کریں گے، جبکہ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔ رزلٹ اعلان کی تقریب 27 دسمبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے منعقد ہو گی، طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد اس موقع پر رزلٹ کے منتظر ہیں۔