نومبر 2025 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 4.8 فیصد اضافہ ریکارڈ
12-26-2025
(ویب ڈیسک) نومبر 2025 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 4.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق درآمدات کا حجم 156.6 ملین ڈالر رہا، جو نومبر 2024 میں 149.4 ملین ڈالر تھا، یوں 7.2 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ادھر سٹیٹ بینک اور پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) میں موبائل فونز کی درآمدات پر 79.40 ملین ڈالر خرچ ہوئے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 264 فیصد زیادہ ہیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ رقم 21.82 ملین ڈالر تھی۔