ڈکی بھائی کا مداح سے سالگرہ پر 10 لاکھ روپے کا چیک ملنے کا دعویٰ
12-26-2025
(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک چاہنے والے نے انہیں سالگرہ کے موقع پر 10 لاکھ روپے کا چیک بطور تحفہ ارسال کیا ہے۔
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے حال ہی میں ایک نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ایک مداح کی جانب سے موصول ہونے والے تحفے کی اَن باکسنگ کی، وی لاگ میں ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا کہ انہیں سالگرہ پر ایک مداح نے 10 لاکھ روپے کا چیک بھیجا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈکی بھائی ایک باکس کھولتے ہیں، جس میں موجود چیک کی کچھ تفصیلات بلر کی گئی ہیں، ان کے مطابق یہ چیک 22 دسمبر 2025 کا ہے، جو عادل زاہد نامی شخص کی جانب سے ارسال کیا گیا اور اس پر دستخط بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں ڈکی بھائی نے مداح سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ ان کیلئے بہت بڑی بات ہے اور وہ اس پر شکر گزار ہیں، وہ اس رقم کو کیش کروا کر عطیہ کریں گے۔