برائلر کے نرخوں میں 15 روپے اضافہ، سرکاری قیمت 584 روپے فی کلو مقرر

12-26-2025

(لاہور نیوز) برائلر کے نرخوں میں 15 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 584 روپے فی کلو مقرر، جبکہ صافی گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ ریٹ 375 روپے فی کلو، ہول سیل 389 روپے اور پرچون مارکیٹ میں 403 روپے فی کلو مقرر ہے۔ ادھر انڈوں کی قیمت 330 روپے فی درجن مقرر، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9,780 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔