گجرپورہ: ہنی ٹریپ، 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار

12-25-2025

(لاہور نیوز) ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، گجر پورہ پولیس نے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مقدمہ سید محمود الحسن کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق فون کال پر خاتون نے رابطہ کیا اور وہ ملنے کے لئے پہنچ گیا، خاتون ضروری بات چیت کا کہہ کر گھر  لے گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق گھر پہنچتے ہی خاتون  نے ساتھی خاتون اور مرد کیساتھ ملکر کمرے میں بند کر دیا، خاتون شہری کے ساتھ نازیبا حرکات کرتی رہی اور ساتھی ویڈیو بناتے رہے جبکہ ملزمان نے 75 ہزار نقدی اور موبائل بھی چھین لیا۔ ملزمان نے کسی کو بتانے ،کارروائی کرنے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، متاثرہ شہری کی درخواست فوری مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی، گرفتار ہونے والے ملزمان مین راحت، بینش اور اقراء شامل ہیں تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔