لاہور میں سردی نے رنگ جما دیا،بارش کی پیشگوئی بھی آگئی
12-25-2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں سردی نے رنگ جما دیا، رات کو شدید ٹھنڈ جبکہ دن کو سورج بھی اپنی پوری آب و تاب دکھا رہا ہے، بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 7 سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک جا پہنچا۔ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ شہر لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔