اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا،عوام تنقید کرڈالی
12-24-2025
(ویب ڈیسک)معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔
پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اقرار الحسن کی ذاتی زندگی بھی اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہے، کیونکہ وہ تین باصلاحیت اور خودمختار خواتین قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور عروسہ خان کے شوہر ہیں۔ ان کی پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام پہلاج ہے۔ اقرار الحسن متعدد مواقع پر یہ بات دہرا چکے ہیں کہ ان کی تینوں بیگمات کے درمیان خوشگوار تعلق اور باہمی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ حال ہی میں ایک افسوسناک واقعے کے بعد یہ خاندان ایک بار پھر اکٹھا نظر آیا۔ ان کے قریبی دوست راجہ مطلوب اسلام آباد میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، جن کی نمازِ جنازہ میں اقرار الحسن اپنی تینوں بیگمات کے ہمراہ شریک ہوئے۔ بعد ازاں عروسہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں خاندان کو ایک ریسٹورنٹ میں اکٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں اقرار الحسن، پہلاج، قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور عروسہ خان موجود تھے۔ عروسہ خان اس سے قبل بھی فرح یوسف اور قرۃ العین کے ساتھ ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت اور مختلف آراء کا اظہار کیا۔ کچھ نے اسے پُرسکون لمحہ قرار دیا جبکہ بعض صارفین نے اسے غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اقرار الحسن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔