لاہور کا لبرٹی چوک کرسمس کی رونقوں سے جگمگا اٹھا

12-24-2025

(ویب ڈیسک) لبرٹی چوک کرسمس کے رنگوں میں رنگ گیا اور شہریوں کیلئے خوشیوں بھرا ماحول پیدا ہو گیا۔

پنجاب حکومت نے کرسمس کی تقریبات کے دوران خصوصی اقدامات کئے ہیں، جس کے تحت لبرٹی گول چکر کو رنگا رنگ کر دیا گیا ہے اور عوام کیلئے خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا ہے، 42 فٹ بلند کرسمس ٹری روشنیاں بکھیر رہا ہے جبکہ سانتا کلاز بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔  علاوہ ازیں، کرسمس کے موقع پر "سنو فال" کا منظر بھی شہریوں کی دلچسپی کا باعث بنا۔ شہری اور مسیحی برادری حکومتی اقدامات کو سراہ رہے ہیں اور بچے بھی کرسمس کی تقریبات میں خاصے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، شہری اس خوشی بھرے منظر کو کیمرے میں قید کر کے سماجی رابطوں پر شیئر کر رہے ہیں۔