دھند کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر
12-24-2025
(لاہور نیوز) لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی متعدد ٹرینوں کا شیڈول دھند کے باعث متاثر ہو گیا۔
کراچی سے آنے والی ٹرینوں کی تاخیر کے سبب لاہور سے بھی مختلف ٹرینوں کے روانہ ہونے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ قراقرم ایکسپریس جو کراچی کے لئے سہ پہر 3 بجے روانہ ہونے والی تھی، اب 4 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر سے رات 7 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہو گی، اسی طرح پاک بزنس ایکسپریس جو سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہونی تھی، اب 3 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ رات 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو گی۔ لاہور سے کراچی ایکسپریس شام 6 بجے روانہ ہونے والی تھی، لیکن اب یہ بھی تاخیر سے روانہ ہو گی۔ ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور انہوں نے ریلوے حکام سے شیڈول میں اصلاحات کی اپیل کی ہے۔