فارن میڈیکل گریجوایٹس کی ہاؤس جاب کیلئے عبوری رجسٹریشن لازمی قرار

12-24-2025

(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے فارن میڈیکل گریجوایٹس کیلئے ہاؤس جاب کی اجازت کیلئے عبوری رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق کسی بھی فارن میڈیکل گریجوایٹ کو عبوری رجسٹریشن کے بغیر ہاؤس جاب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پی ایم ڈی سی نے ملک بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز و ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر عبوری رجسٹریشن کے ہاؤس جاب فوری طور پر روک دی جائے، یہ فیصلہ فارن گریجوایٹس کی معیاری تربیت اور پروفیشنل قابلیت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔