ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کی فہرستیں تیار، گرفتاریوں کا فیصلہ

12-23-2025

(لاہور نیوز) ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت فیصلہ کر لیا گیا۔

گاڑیوں کے مالکان کی گرفتاریوں کے لیے پولیس اب ریڈ کرےگی، سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے کئےگئے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کی لسٹیں تیار کرلی گئیں۔ لاکھوں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے چالانوں کے باوجود ای چالان کی رقم جمع نہیں کروائی گئی، مقامی پولیس کی مدد سے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کو پکڑ کر وصولی کی جائے گی۔ سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کی مدد سے گاڑیوں کی نشاندہی کر کے مقامی پولیس کو اطلاع دے گی، آئندہ چند روز میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔