وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لبرٹی چوک میں کرسمس ٹری نصب

12-23-2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پی ایچ اے مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے متحرک ہو گئی۔

پی ایچ اے نے لبرٹی چوک میں 42 فٹ طویل کرسمس ٹری نصب کر دیا، کرسمس ٹری رات کے وقت کو روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ لبرٹی چوک میں سانٹا کلاز ، سنو مین، سٹار سٹرکچرز بھی روشن کر دیئے گئے جبکہ اقلیتیں ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔