سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ، عالمی و مقامی مارکیٹس میں تیزی برقرار

12-23-2025

(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں تیزی جاری ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 70 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا 4,486 ڈالر تک پہنچ گیا، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹس پر بھی پڑے ہیں، جہاں سونے کی قیمت میں مزید 5,000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 469,000 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 429,917 روپے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 410,375 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں 200 روپے اضافے کے بعد 10 گرام تولہ چاندی 7,700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔