لاہور میں منکی پاکس کے مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق
12-23-2025
(لاہور نیوز) شہر میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں منکی پاکس کے مزید دو نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 23 سالہ عنیب اور 2 سالہ ہمدان منکی پاکس میں مبتلا پائے گئے ہیں، دونوں مریض میو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ منکی پاکس کے کیسز بدستور سنگین خطرہ ہیں۔