موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ سکول کھولنے پر پابندی عائد
12-23-2025
(ویب ڈیسک) موسم سرما کی تعطیلات کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کیلئے پرائیویٹ سکول کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پانچ تحصیلوں میں ڈپٹی ڈی ای اوز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو اپنی متعلقہ تحصیلوں کا دورہ کر کے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو رپورٹ کریں گی۔ اتھارٹی کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا یا ان کا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔