میو ہسپتال کے یورولوجی وارڈ میں آتشزدگی، ریسکیو نے قابو پا لیا

12-23-2025

(لاہور نیوز) میو ہسپتال کے یورولوجی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ یورولوجی وارڈ کی پہلی منزل پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر وارڈ میں موجود تمام مریضوں کو محفوظ طریقے سے دوسرے وارڈز میں منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ چھت پر لگی سیلنگ کی وائرنگ میں لگی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے مقام پر کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ لگنے کے خدشے کو ختم کیا جا سکے۔