لاہور میں بسنت کی تیاریاں، پولیس سکیورٹی پلان بھی تیار
12-23-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری ہیں ،پولیس سکیورٹی پلان بھی تیار ہوگیا، شہر میں 40 مقامات کو ریڈ زون ڈکلیئر کر دیا گیا۔
ریڈ زون پتنگ بازی سے جانی نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے، ریڈ زون میں پولیس اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ابھی سے موٹر سائیکلوں پر تار لگوانے کیلئے ناکہ بندیاں کی جائیں گی، ڈور اور پتنگ کی ٹرانسپوٹیشن اجازت آنے کے بعد کی جا سکے گی ۔ تاحال شہر میں پتنگ سازی اور ٹرانسپوٹیشن پر پابندی عائد ہے، حکومتی نوٹی فکیشن کے بعد پتنگ سازی کی اجازت ہو گی،ریڈ زون میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے بھی مانیٹرنگ ہو گی۔