پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کا انعقاد آج ہو گا: نجکاری کمیشن

12-23-2025

(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی نجکاری کی بولی کا آج انعقاد کیا جائے گا۔

پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 75 فیصد حصص کیلئے بولی کا انعقاد کیا جائے گا، نجکاری کمیشن کا کہنا تھا   بولی دہندگان کی طرف سے سیل شدہ بولیاں صبح 10:30 بجے جمع کرائی جائیں گی، پی آئی اے کی بولی کیلئے ریفرنس قیمت کی منظوری پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری، بولیاں موصول ہونے کے بعد دیں گے۔ بروز منگل دوپہر 3:30 بجے شروع ہونے والی ایک تقریب میں بولی دہندگان کی موجودگی میں بولیاں کھولی جائیں گی، تقریب میں بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا اور نجکاری کے عمل کو طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان تمام قواعد و ضوابط کے مطابق نجکاری کے شفاف، قابل اعتماد اور مستند عمل کو یقینی بنانے کیلئے  پرعزم ہے، نجکاری کا عمل وزیرِ اعظم کے شفافیت کے ویژن کے مطابق تمام ٹی وی چینلز، حکومتِ پاکستان اور پرائیویٹائزیشن ڈویژن کے متعلقہ سوشل میڈیا ہینڈلز سے بھی نشر کیا جائے گا۔