نئے الیکشن کا ہمارا مطالبہ پرانا، حکومت کے خلاف حکمتِ عملی بنانا ہو گی: حافظ حمد اللہ

12-22-2025

(لاہور نیوز) رہنما جے یو آئی ف حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ نئے الیکشن کا ہمارا مطالبہ پرانا ہے، حکومت کے خلاف حکمتِ عملی بنانا ہو گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’ دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آٹھ فروری کے نتیجے میں بننے والی حکومت پر عوام کو اعتماد نہیں، ایک طرف قومی کانفرنس کا اعلامیہ، دوسری طرف علیمہ خان کا بیان ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کونسا بیان مستند اورکونسا نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی نےمحمود خان اچکزئی،بیرسٹرگوہرپراعتماد کا اظہارکیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں کیا قباحت ہے، نوازشریف سےجیل میں ملاقاتیں ہوتی تھیں۔ رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرائی جائے، نئے الیکشن کا ہمارا مطالبہ پرانا ہے، پی ٹی آئی بڑی پارٹی ہے اِن کو آگے بڑھنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان پہلے پی ٹی آئی سےیہی پوچھیں گے کس سےبات کرنی ہے، اجتماعی طور پر ملک کو دلدل سے نکالنا ہوگا۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ حکومت پر پریشر ڈالنے کے لیے ایک اسٹرٹیٹجی بنانا ہو گی، تحریک انصاف کوجلسے، مظاہروں کی اجازت دینی چاہیے، حکومت ایک پارٹی کو جمہوری سپیس کیوں نہیں دے رہی؟ اُن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوجلسے،مظاہروں کی اجازت دینی چاہیے،اپوزیشن کومتحد ہونا ہوگا، تقسیم سے فائدہ نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کا سربراہ اپوزیشن میں ہے،جوجماعتیں پی ڈی ایم میں تھی وہ بھی اپوزیشن میں آجائیں، موجودہ سسٹم کے ذریعے ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔