مغل پورہ: پوسٹ ماسٹر شہریوں کے لاکھوں روپے لے کر فرار

12-22-2025

(لاہور نیوز) مغل پورہ کے علاقہ نبی پورہ میں ڈاکخانے کا پوسٹ ماسٹر شہریوں کے لاکھوں روپے لےکر فرار ہو گیا، شہریوں کی جانب سے پوسٹ ماسٹر کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

پوسٹ ماسٹر ڈاکخانے سے شہریوں کے بجلی، گیس اور پانی کے یوٹیلیٹی بلز کی رقم بھی لے اڑا جبکہ ڈاکخانے میں ساڑھے4 لاکھ سے زائد کے بلز کی مہر لگی کاپیاں چھوڑ گیا۔ حکام محکمہ پوسٹ کے مطابق پوسٹ ماسٹر طارق عزیز ہفتہ کے روز سے پیسے لیکر غائب ہے، اہل علاقہ ڈاکخانے کے باہر جمع ہو کر احتجاجی مظاہر کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔