غازی آباد: پراپرٹی ڈیلر اغوا کے بعد 5 لاکھ روپے تاوان دے کر رہا
12-22-2025
(لاہور نیوز) غازی آباد سے اغواء ہونیوالے پراپرٹی ڈیلر کو مبینہ طور پر اغوا کاروں نے 5 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔
پولیس نے پراپرٹی ڈیلر کے مبینہ اغواء پر کارروائی نہ کی، پراپرٹی ڈیلر شاہد کے مبینہ اغواء کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم زبردستی پراپرٹی ڈیلر شاہد کو ساتھ لیکر گئے، معاملہ لین دین کا تنازع معلوم ہوتا ہے تاہم تفتیش جاری ہے، حقائق سامنے آنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔