پولیس کا شیرجوان ہیروئن فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
12-22-2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں پولیس اہلکار منشیات فروش نکلا، سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس اہلکار کیخلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتار ہونے والے محمد عاشق نامی کانسٹیبل کو سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے حراست میں لینے کے بعد ڈیفنس پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کو ہیروئن فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے جبکہ وہ مبینہ طور پر ایس ایچ او باغبانپورہ کا کارخاص بتایا جاتا ہے۔