شاہد آفریدی کی فلاحی سرگرمیا،100 طالبات کو سلائی مشینیں فراہم کردیں

12-22-2025

(ویب ڈیسک)کرکٹ کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی فلاحی سرگرمیوں میں بھی آگے آگے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  کی تنظیم شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت شاغی قلعہ، لنڈی کوتل میں خیبر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی موجودہ اور گزشتہ تین بیچز کی 100 سے زائد  طالبات کو سلائی مشینیں فراہم کی گئیں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیں۔