ہربنس پورہ: مقتول طالبعلم عبداللہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی
12-22-2025
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ میں طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقتول عبداللہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق 17 سالہ عبداللہ کی موت تیز دھار آلے کی وجہ سے ہوئی، تیز دھار آلہ عبداللہ کے سینے پر لگا جس سے اسکی موت واقع ہوئی، پولیس کا کہنا تھا کہ موت کی حتمی وجہ جاننے کیلئے نمونے فرانزک لیب بھجوائے گئے ہیں تاہم انویسٹی گیشن پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے۔ نجی اکیڈمی میں دورانِ تعلیم طلبہ کے درمیان جھگڑاہوا جس کے بعد چند نوجوانوں نے اپنے ساتھی طالب علم کو باہر بلا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، زخموں کی طاب نہ لات ہوئے طالب علم عبداللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، مقتول عبداللہ ٹریفک وارڈن کا بیٹا تھا۔